13 فروری 2016 - 05:14
قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی 18 ماہ میں 6 بار ترک صدر کے ساتھ ملاقات کرچکے ہیں

قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ  رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ عرب ذرائع کے مطابق امیر قطر انقرہ میں اردوغان کے ساتھ علاقہ کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق قطر کے 33 سالہ بادشاہ گذشتہ 18 ماہ میں 6 بار رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات کرچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169